CHI App کے نئے ورژن میں ایک نیا فیچر شامل ہوا ہے۔ اب اگر کوئی فیملی غلطی سے یا وقتی طور پر علیحدہ علیحدہ رجسٹر ہو چکی ہے، مگر اصل میں ایک ہی گھر میں رہ رہی ہے، تو اسے دوبارہ نیا بنانے کی ضرورت نہیں۔ اب آپ ایسی فیملیز اور ممبرز کو آسانی سے یکجا (Merge) کر سکتے ہیں۔
جب آپ Premises کی لسٹ میں جاتے ہیں اور کسی گھر کے اندر Family Profile کھولتے ہیں تو اوپر آپ کو دو بٹن نظر آئیں گے: Add Family اور Import Family۔
اس کے لیے دو چیزیں لازمی ہیں:
اگر ڈیٹا سنک نہیں ہوگا تو سکرین پر پیغام آئے گا کہ پہلے گھر کا سارا ڈیٹا سنک کریں، اور Import کا بٹن کام نہیں کرے گا۔
ایک اہم بات جو عملی طور پر سامنے آئی: اگر گھر کی تفصیلات میں خاندانوں کی تعداد پہلے سے ایک لکھی ہو اور آپ اسے بڑھا کر دو کر دیں، تو Import Family کا بٹن عارضی طور پر غائب ہو جاتا ہے، صرف Add Family نظر آتا ہے۔ اسے دوبارہ لانے کے لیے پہلے ڈیٹا محفوظ (Save) کریں، پھر سنک کریں، اور اس کے بعد جب گھر دوبارہ کھولیں تو Import Family کا بٹن واپس آ جاتا ہے۔
Import Family پر کلک کرنے کے بعد ایک سرچ باکس کھلے گا جس میں لکھا ہوگا "شناختی کارڈ نمبر (13 ہندسے) لکھیں"۔ یہاں آپ اس فیملی کے کسی بھی فرد کا 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر سرچ کریں گے۔
سرچ کرنے کے بعد سسٹم آپ کو بتائے گا کہ اس شناختی کارڈ کی فیملی کہاں موجود ہے۔ سکرین پر سربراہ (Head) کا نام، شناختی کارڈ نمبر اور گھر کا کوڈ لکھا ہوگا، اور نیچے اس کے ممبرز کی لسٹ ہوگی۔
اب یہاں دو صورتیں ہیں:
منتخب کرنے کے بعد سسٹم آپ سے وجہ لکھنے کو کہے گا۔ یہاں آپ مختصر انگلش وجہ لکھیں، مثلاً: "Merged separate families residing in the same House"
آخر میں نیچے Import Selected پر کلک کرنے سے وہ فیملی آپ کے اس گھر میں شامل ہونے کی درخواست بھیج دی جائے گی۔
یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے فیملی منتقل کرنا ہے، لیکن یہ فیملی کے اندر جا کر Import Member کے نام سے ہوتا ہے۔
اس میں بھی آپ کو اسی طرح شناختی کارڈ لکھ کر ممبر کو تلاش کرنا ہے۔ جب آپ کسی ممبر کو منتخب کر کے دوسری فیملی میں لے جائیں گے تو وہ اس فیملی میں بطور ممبر شامل ہو جائے گا۔
اس میں 3 خاص کیسز کو سمجھنا بہت ضروری ہے:
کیس نمبر 1: اگر کسی گھر میں ایک بیوی اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہے اور اس گھر میں کوئی مرد/سربراہ نہیں ہے اور اس بیوی کا رشتہ "Self" ہے۔ تو جب آپ اس بیوی کو منتقل کریں گے تو سسٹم آپ سے کہے گا کہ آپ اس کے ساتھ اس کے بچوں کو بھی لے کر جائیں، کیونکہ بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔
کیس نمبر 2: اگر وہ بیوی اکیلی رہ رہی ہے اور اس کا رشتہ "Self" ہے، اور آپ اس کو دوسری جگہ کسی ایسے سربراہ کے پاس منتقل کرتے ہیں جو اکیلا رہ رہا ہے، تو وہاں جا کر اس کا رشتہ خود بخود بدل کر "Wife" ہو جائے گا۔
کیس نمبر 3: اگر آپ ایک بیوی کو اس فیملی میں منتقل کر رہے ہیں جہاں پہلے سے ہی ایک بیوی موجود ہے، تو وہ دوسری بیوی کے طور پر ایڈ نہیں ہوگی بلکہ اسی سربراہ کے نیچے اس کی الگ فیملی (Family 2) خود بخود بن جائے گی۔ یعنی آپ کو اس سربراہ کے نیچے دو فیملیز نظر آئیں گی، ایک میں پہلی بیوی اور دوسری میں دوسری بیوی۔
یہ فیصلہ آٹومیٹک ہوگا، اور یہ اس بات پر منحصر ہے کہ جس گھر میں آپ ممبر کو لا رہے ہیں وہاں پہلے سے کیا صورتحال ہے۔
فیملی منتخب کر کے Import Selected کرنے کے بعد یہ درخواست فوری طور پر کمبائن نہیں ہوتی بلکہ ایک Transfer Request بن جاتی ہے، جو پہلے "Pending" میں دکھائی دیتی ہے۔
اسے منظور کرنے کے لیے:
منظوری کے بعد یہ ڈیٹا دوبارہ سنک کرنا ضروری ہے۔ جیسے ہی سنک مکمل ہوگا، وہ دوسری فیملی اسی گھر میں شامل ہو جائے گی، اور اب اس گھر میں دو فیملیز نظر آئیں گی — ایک پہلے سے موجود فیملی، اور دوسری وہ فیملی جسے آپ نے اکٹھا کیا۔
🔗 اس آرٹیکل کا الگ لنک / شیئر کرنے کے لیے 🌍 English-only link (for sharing abroad)یہ معلومات فیلڈ تجربے پر مبنی عمومی رہنمائی کے لیے ہیں۔ کسی بھی سسٹم سے متعلق مستند فیصلے کے لیے اپنے فوکل پرسن یا سپروائزر سے رجوع کریں۔
غیر رجسٹرڈ ممبرز کا مسئلہ کیسے حل کریں →
ٹیبلیٹ ری اسٹارٹ سے CHI ایپ کے مسائل کیوں حل ہوتے ہیں →