آج کل CHIs کے لیے پارسل آئی ڈی کا کام جاری ہے، اور بہت سی CHIs کو اسے لگاتے وقت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کہیں ایک ہی پارسل آئی ڈی دوبارہ لگ جاتی ہے، کہیں ایک گھر پر دو یا تین پارسل آئی ڈیز موجود ہوتی ہیں، اور کہیں بعض گھروں پر پارسل آئی ڈی سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی۔ اس آرٹیکل میں پارسل آئی ڈی سے متعلق عام مسائل اور ان کے آسان حل بیان کیے گئے ہیں، تاکہ فیلڈ میں کام کرتے وقت غلطیوں سے بچا جا سکے۔
پارسل آئی ڈی لگانے کا مقصد یہ ہے کہ جس گھر کا ڈیٹا لیا گیا ہے، اس کی صحیح لوکیشن بھی معلوم ہو سکے۔ مستقبل میں اگر حکومت یا متعلقہ محکمہ کسی گھر تک ادویات یا صحت کی دیگر سہولیات پہنچانا چاہے تو گھر کی صحیح لوکیشن معلوم ہونے سے وہاں تک پہنچنا آسان ہوگا۔ یعنی گھر کا ڈیٹا اور گھر کی صحیح لوکیشن ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ منسلک رہیں گے۔
جس گھر کو پارسل آئی ڈی لگانی ہے، اس گھر کے سامنے جا کر Google Earth پر دیکھیں کہ اس گھر کے سامنے کون سی پارسل آئی ڈی آ رہی ہے۔ وہی پارسل آئی ڈی CHI ایپ میں اس گھر کی رجسٹریشن کھول کر درج کر دیں۔ پارسل آئی ڈی لگانے کے بعد کوشش کریں کہ ڈیٹا اسی گھر کے سامنے موجود ہو کر محفوظ اور سنک کریں — اس سے گھر کی لیٹیٹیوڈ اور لونگیٹیوڈ بھی درست لوکیشن کے مطابق آنے میں مدد ملے گی۔
⚠️ ضروری بات: پارسل آئی ڈی گھر بیٹھ کر ہرگز نہ لگائیں۔ اگر آپ گھر بیٹھ کر پارسل آئی ڈی لگائیں گی تو لوکیشن کا مسئلہ بن سکتا ہے، کیونکہ اس وقت آپ گھر کے سامنے موجود نہیں ہوں گی۔ اس لیے جس گھر کو پارسل آئی ڈی لگانی ہے، اسی گھر کے سامنے جا کر لگائیں اور وہیں سے ڈیٹا محفوظ اور سنک کریں۔
پارسل آئی ڈی کے کام میں سب سے عام مسئلہ ڈپلیکیٹ ہو جانا ہے۔ ایک پارسل آئی ڈی صرف ایک ہی رجسٹریشن کے ساتھ استعمال ہونی چاہیے۔ ایک ہی پارسل آئی ڈی کو دو یا تین الگ رجسٹریشنز پر لگانے سے ڈپلیکیٹ کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ مثلاً: اگر ایک گھر کی رجسٹریشن پر پارسل آئی ڈی 125 لگا دی گئی ہے تو اسی 125 کو کسی دوسرے الگ گھر کی رجسٹریشن پر دوبارہ نہیں لگانا چاہیے۔
پہلی صورت: اگر ایک گھر میں 3 یا 4 خاندان رہتے ہیں اور آپ نے سب کو ایک ہی رجسٹریشن میں شامل کیا ہے (یعنی خاندانوں کی تعداد 4 لکھی ہے)، تو اس گھر پر ایک ہی پارسل آئی ڈی لگے گی۔ یہ بالکل درست طریقہ ہے۔
دوسری صورت: اگر انہی چار خاندانوں کو آپ نے چار الگ رجسٹریشنز میں رجسٹر کیا ہوا ہے، اور ہر رجسٹریشن پر وہی ایک پارسل آئی ڈی دوبارہ لگا دی ہے تو یہ درست نہیں ہوگا۔ مثلاً چاروں رجسٹریشنز پر 125 لگا دی — ایسی صورت میں باقی رجسٹریشنز پر "Duplicate" کا مسئلہ آ سکتا ہے۔ یاد رکھیں: ایک پارسل آئی ڈی صرف ایک ہی رجسٹریشن کے ساتھ قبول ہوگی۔
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک ہی گھر کے اوپر دو یا تین پارسل آئی ڈیز نظر آتی ہیں (مثلاً 201، 202، 203)۔ ان میں سے کوئی ایک پارسل آئی ڈی اس گھر پر لگا دیں۔ باقی دو پارسل آئی ڈیز کو الگ جگہ نوٹ کر لیں کہ یہ اس گھر پر موجود تو تھیں لیکن استعمال نہیں کی گئیں، تاکہ بعد میں انہیں حذف کروانے کے لیے بتایا جا سکے۔
ڈپلیکیٹ سے بچنے کے لیے استعمال شدہ پارسل آئی ڈیز کا ریکارڈ رکھنا بہت ضروری ہے۔ فیلڈ میں ایک رجسٹر ساتھ لے جائیں اور اس میں یہ معلومات لکھتی جائیں: سربراہ کا نام — پارسل آئی ڈی — لیٹیٹیوڈ — لونگیٹیوڈ۔
جو پن آپ استعمال کر چکی ہیں، اس کا رنگ تبدیل کر دیں: پن پر کلک کریں، نیچے Edit کا آپشن آئے گا، وہاں جا کر رنگ تبدیل کریں اور محفوظ کر لیں۔ مثلاً سبز رنگ کر دیں تو بعد میں فوراً پتہ چل جائے گا کہ سبز رنگ والی پارسل آئی ڈیز پہلے استعمال ہو چکی ہیں۔
اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ دو تین مہینے پہلے بھی پارسل آئی ڈی کا آپشن آیا تھا، جسے بعد میں ختم کر دیا گیا تھا۔ اس وقت کچھ CHIs یا Lady Health Workers نے وقتی طور پر گھر بیٹھ کر کچھ پارسل آئی ڈیز لگا لی تھیں۔ وہ ابھی تک سسٹم میں موجود ہو سکتی ہیں، اسی وجہ سے ایسی پارسل آئی ڈی بھی ڈپلیکیٹ آ سکتی ہے جسے موجودہ CHI نے خود پہلے استعمال نہیں کیا۔ پریشان ہونے کے بجائے متعلقہ ریکارڈ چیک کریں اور ضرورت پڑنے پر سپروائزر سے تصدیق کریں۔
اگر کل 200 پارسل آئی ڈیز دی گئی ہیں اور کسی گھر پر موجود نہیں، تو نئی پارسل آئی ڈی ترتیب سے دی جا سکتی ہے: پہلے گھر کو 201، اگلے کو 202، اس کے اگلے کو 203۔ ان نئی بنائی گئی پارسل آئی ڈیز کو اپنی شیٹ پر ضرور لکھیں اور کمنٹ میں لکھیں: "یہ پارسل آئی ڈی ہم نے خود بنائی ہے۔"
گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے کام والے علاقے کو Google Earth پر کھول لیں، کچھ دیر زوم اِن/آؤٹ کریں تاکہ نقشہ عارضی طور پر محفوظ ہو جائے۔ یہ مکمل حل نہیں مگر وقتی مدد ضرور دیتا ہے۔
علاقے کو بلاک کے حساب سے تقسیم کریں، ہر بلاک کے نقشے کی تصویر بنائیں اور پرنٹ نکلوا کر ساتھ رکھیں۔
اپنے ساتھ صرف رجسٹر لے جائیں، معلومات لکھتی جائیں، اور شام کو واپس آ کر شیٹ تیار کر لیں۔
پارسل آئی ڈی صرف ایک نمبر نہیں ہے۔ اس کے ذریعے گھر کے ڈیٹا کو اس کی صحیح لوکیشن کے ساتھ جوڑنے میں مدد ملتی ہے۔
صحیح گھر + صحیح رجسٹریشن + صحیح پارسل آئی ڈی + صحیح لوکیشن = بہتر اور درست ڈیٹا۔